ایران اور نکاراگوئہ کے وزراء خارجہ کی باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران اور نکاراگوئہ کے وزراء خارجہ نے ٹیلیفون پر گفتگو میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تاکید کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ونزوئلا اور کیوبا کا دورہ مکمل کرکے بولیویہ پہنچ گئے ہیں ۔ ایرانی وزير خارجہ نے بولیویہ سے نکارا گوئہ کے وزير خارجہ  ڈنیس مونکیڈا کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی ، دونوں ممالک کے وزراء خارجہ نے اس گفتگو میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تاکید کی۔ ایرانی وزير خآرجہ نے کہا کہ وہ عنقریب نکارا گوئہ کا دورہ کریں گے۔ واضح رہے کہ ایران کے وزير خارجہ ونزوئلا اور کیوبا کے دورے کے بعد بولیویہ کے دورے پر ہیں ۔ جہاں انھوں نے بولیویہ کے اعلی حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

News Code 1903818

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 13 =