30 اکتوبر، 2020، 11:47 AM

اسرائیلی حکومت کی ترک صدراردوغان پر شدید تنقید

اسرائیلی حکومت کی ترک صدراردوغان  پر شدید تنقید

ترک صدر کے ہولوکاسٹ کے بارے میں بیان پر اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سیخ پا ہوکر ترک صدر اردوغان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جروزالم  پوسٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک صدر کے ہولوکاسٹ کے بارے میں بیان پر اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان لی اور ہایات نے سیخ پا ہوکر ترک صدررجب طیب اردوغان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اسرائيلی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ترک صدر کا بیان اس کی تاریخی حقائق سے عدم آشنائی اور ناواقفیت کامظہر ہے۔ اسرائيلی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیل فرانس میں اظہار رائے کی آزادی کی بھر پور حمایت کرتا ہے اور اس موقع پر فرانس اور فرانسیسی صدر میکرون کے ساتھ کھڑا ہے۔ ترک صدر نے چند روز قبل کہا تھا فرانس اور یورپ میں اسلامو فوبیا کی لہر جاری ہے اور یورپ نے 80 سال قبل یہودیوں کے خلاف بھی ایسے ہی جرم کا ارتکاب کیا تھا، جبکہ 25 سال قبل  سربیوں نے بوسنیا کے مسلمانوں کے خلاف بھی ایسے ہی ظلم کو روا رکھا کیا تھا۔

News Code 1903678

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha