24 اکتوبر، 2020، 12:12 PM

ایران کی فرانسیسی حکام کے پیغمبر اکرم (ص) کے خلاف توہین آمیز موقف کی شدید الفاظ میں مذمت

ایران کی فرانسیسی حکام کے پیغمبر اکرم (ص) کے خلاف توہین آمیز موقف کی شدید الفاظ میں مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے فرانسیسی حکام کے پیغمبر اکرم (ص) کے خلاف توہین آمیز موقف کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانسیسی حکام کی طرف سے اسلامی اقدار اور مسلمانوں کے عفائد کی توہین ناقابل قبول ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ  نے فرانسیسی حکام کے پیغمبر اکرم (ص) کے خلاف توہین آمیز موقف کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانسیسی حکام کی طرف سے اسلامی اقدار اور مسلمانوں کے عفائد کی توہین ناقابل قبول ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے فرانس میں پیغمبر اسلام (ص) کی شان میں مسلسل گستاخی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بعض فرانسیسی حکام پیغمبر اسلام (ص) کی شان میں بے ادبی اور بے احترامی کی حمایت کررہے ہیں۔

خطیب زادہ نے کہا کہ دہشت گرد گروہوں کا اسلام اور مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں ان گروہوں کو امریکہ اور سعودی عرب کی سرپرستی حاصل ہے دہشت گردوں کے اعمال و افعال کو اسلام سے جوڑنا سراسر غلط ہے اسلام امن و سلامتی کا دین ہے اور اسلامی اقدار کی توہین اور مسلمانوں کے عقائد کی بے حرمتی مردود اور ناقابل قبول فعل ہے۔

News ID 1903582

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha