19 اکتوبر، 2020، 5:18 PM

امریکہ، افغانستان میں امن مذاکرات سے انتخاباتی فائدہ اٹھانا چاہتا ہے

امریکہ، افغانستان میں امن مذاکرات سے انتخاباتی فائدہ اٹھانا چاہتا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے افغان مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ کے ساتھ ملاقات میں خطے میں امریکہ کی مسلسل شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ، افغانستان میں امن مذاکرات سے انتخاباتی فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق افغانستان مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ ایک اعلی وفد کے ہمراہ ایران کے دورے پر ہیں جہاں اس نے ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور اسپیکر محمد باقر قالیباف کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی ۔ باہمی گفتگو افغانستان میں قیام امن کی کوششوں کے برے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

افغان مصالحتی کونسل کے سربراہ نے آج ایران کے صدر حسن روحانی سے ملاقات اور گفتگو کی ، اس ملاقات میں صدر حسن روحانی نے افغان مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ کے ساتھ ملاقات میں خطے میں امریکہ کی مسلسل شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ، افغانستان میں امن مذاکرات سے انتخاباتی فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔

صدر حسن روحانی نے افغانستان میں قیام امن کی کوششوں کی بھر پور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن و سلامتی کا قیام ایران کے لئے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ صدر روحانی نے بین الافغان مذاکرات کی بھی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں کئی برسوں سے جنگ جاری ہے اور اب افغانستان میں پائدارامن وصلح کی ضرورت ہے۔

صدر روحانی نے کہا کہ امریکہ نے افغانستان کے امن کو تباہ و برباد کیا اور افغانستان میں امریکی فوج کی موجودگی بد امنی کا اصلی سبب ہے۔

صدر حسن روحانی نے ایران اور افغانستان کو دو برادر اور ہمسایہ ملک قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران افغان حکومت اور قوم کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھے گا اور ایران افغانستان میں غیر ملکی افواج کی موجودگی کے خلاف ہے۔

اس ملاقات میں افغان مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے ایران کی طرف سے افغان حکومت اور عوام کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ افغان حکومت اور قوم ایران کی بے دریغ حمایت کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

News Code 1903509

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha