16 اکتوبر، 2020، 2:02 PM

بھارت میں کنوئیں سے لڑکی کو تین دن بعد زندہ نکال لیا گيا

بھارت میں کنوئیں سے لڑکی کو تین دن بعد زندہ نکال لیا گيا

بھارتی پولیس کی جانب سے22 سالہ لڑکی کو 60 فٹ گہرے کنوئیں میں سے 3 دن بعد زندہ نکال لیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی پولیس کی جانب سے22 سالہ لڑکی کو 60 فٹ گہرے کنوئیں میں سے 3 دن بعد زندہ نکال لیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی شہر بینگلورو میں اپنی ہی نوعیت کا ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں ایک انسٹا گرام پر ہونے والی دوستی نے 22 سالہ لڑکی کو 3 دن کے لیے 60 فٹ گہرے کنوئیں میں بغیر کچھ کھائے پیئے مرنے کے لیے چھوڑ دیا۔

ذرائع کے مطابق بینگلورو کے مقامی افراد کی جانب سے خشک کنوئیں میں سے آنے والی چیخ و پکار پر پولیس اور ریسکیو ٹیم کو بلایا گیا جس پر ریسکیو ٹیم کے نمایندوں نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو زندہ بچا لیا، لڑکی کے ہاتھوں کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی تھیں، متاثرہ لڑکی کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اُس کا علاج جاری ہے۔

متاثرہ لڑ کی نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ " وہ 3 سال سے شادی شدہ ہے اور اُس کا ایک بیٹا بھی ہے، اُس کے سوشل میڈیا دوست ادی نے اُسے کنوئیں میں پھینک کر مارنے کی کوشش کی تھی۔"

متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ اُس کی انسٹاگرام پر نوجوان آدی سے دوستی ہوئی تھی، ادی نے اکیلے میں ملنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس پر وہ بس کے ذریعے داوانہالی پہنچی تھی، ادی نے اُسے موٹر بائیک پر پِک کیا تھا اور اپنے گاؤں کے ایک فارم ہاؤس لے گیا تھا۔

لڑکی کا مزیدکہنا تھا کہ ادی نے اُسے شادی کرنے کے لیے کہا جس پر اُس نے منع کر دیا اور بتایا کہ وہ پہلے سے شادی شدہ ہے جبکہ ملزم ادی نے شادی پر اصرار جاری رکھا، عادی نے مار دینے اور کنوئیں میں پھینک دینے کی دھمکیاں بھی دیں۔

 لڑکی کا بتانا ہے کہ مسلسل منع کرنے پر عادی نے اُسے کنوئیں میں پھینک دیا، مرنے کے لیے بد دعائیں دیں اور وہاں سے فرار ہو گیا۔‘مقامی پولیس کے مطابق لڑکی کو معجزانہ طور پر بچا لیا گیا ہے جبکہ ملزم ادی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

News ID 1903459

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha