8 اکتوبر، 2020، 4:40 PM

کورونا وائرس سے ہلاکتیں 10 لاکھ 61 ہزارسے زائد ہوگئیں

کورونا وائرس سے ہلاکتیں 10 لاکھ 61 ہزارسے زائد ہوگئیں

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 64 لاکھ 30 ہزار 705 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 10 لاکھ 61 ہزار 153 ہو گئیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 64 لاکھ 30 ہزار 705 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 10 لاکھ 61 ہزار 153 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 79 لاکھ 36 ہزار 545 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 67 ہزار 482 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 74 لاکھ 33 ہزار 6 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ میں سے اب تک 2 لاکھ 16 ہزار 784 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 77 لاکھ 76 ہزار 224 ہو چکی ہے۔

بھارت میں کورونا سے 1 لاکھ 5 ہزار 554 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 68 لاکھ 35 ہزار 655 ہو گئی۔

برازیل میں یہ وائرس 1 لاکھ 48 ہزار 304 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 50 لاکھ 2 ہزار 357 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 22 ہزار 56 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 60 ہزار 112 ہو چکی ہے۔

کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 27 ہزار 180 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 8 لاکھ 77 ہزار 683 ہو چکی ہے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 32 ہزار 562 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 8 لاکھ 72 ہزار 276 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس 22 ہزار 226 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 8 لاکھ 40 ہزار 915 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پیرو میں کورونا کے باعث 33 ہزار 9 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 8 لاکھ 35 ہزار 662 رپورٹ ہوئے ہیں۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 82 ہزار 726 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 7 لاکھ 99 ہزار 188 ہو گئے۔

News ID 1903337

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha