بھارت کا کورونا کے باوجود 15 اکتوبر سے سینما ہال کھولنے کا اعلان

بھارت میں کورونا کی عالمی وبا کے سبب کئی ماہ سے بند سینما ہال 15 اکتوبر سے کھولنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں کورونا کی عالمی وبا کے سبب کئی ماہ سے بند سینما ہال 15 اکتوبر سے کھولنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ بھارتی وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکر نے اس حوالے سے گائیڈ لائنز جاری کردی ہیں۔ پرکاش جاوڈیکر نے کہا کہ وزارت صحت کے مشورے کے مطابق گائیڈ لائنز جاری کی گئی ہیں جس میں 50 فیصد ناظرین کی استعداد کے ساتھ سینما گھر کھولے جا سکیں گے۔ ہال میں ایک سیٹ چھوڑ کر بیٹھنے کا انتظام ہوگا۔ ہال اور عوامی مقامات پر لوگوں کے درمیان چھ فٹ کی دوری، ماسک لگانا، ایگزٹ اور انٹری پوائنٹ پر ٹیمپریچر کا ٹیسٹ کرنا اور سینیٹائزر رکھنا ضروری ہوگا۔

News Code 1903315

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 7 =