10 اکتوبر، 2020، 11:40 AM

کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتیں 10 لاکھ 72 ہزار سے زائد ہو گئیں

کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتیں 10 لاکھ 72 ہزار سے زائد ہو گئیں

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 71 لاکھ 19 ہزار 547 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 10 لاکھ 72 ہزار 825 ہو گئیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 71 لاکھ 19 ہزار 547 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 10 لاکھ 72 ہزار 825 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 81 لاکھ 44 ہزار 229 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 68 ہزار 385 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 79 لاکھ 2 ہزار 493 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 18 ہزار 648 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 78 لاکھ 94 ہزار 478 ہو چکی ہے۔

بھارت میں کورونا سے 1 لاکھ 7 ہزار 450 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 69 لاکھ 79 ہزار 423 ہو گئی۔

برازیل میں یہ وائرس 1 لاکھ 49 ہزار 692 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 50 لاکھ 57 ہزار 190 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 22 ہزار 257 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 72 ہزار 238 ہو چکی ہے۔

کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 27 ہزار 495 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 8 لاکھ 94 ہزار 300 ہو چکی ہے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 32 ہزار 929 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 8 لاکھ 90 ہزار 367 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس 23 ہزار 225 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 8 لاکھ 71 ہزار 468 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پیرو میں کورونا کے باعث 33 ہزار 158 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 8 لاکھ 43 ہزار 355 رپورٹ ہوئے ہیں۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 83 ہزار 507 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 8 لاکھ 9 ہزار 751 ہو گئے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 32 ہزار 583 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 6 لاکھ 91 ہزار 977 رپورٹ ہوئے ہیں۔

News ID 1903359

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha