5 اکتوبر، 2020، 9:58 PM

کشمیر میں بھارتی پیرا ملٹری فورس پر حملہ، 2 اہلکار ہلاک

کشمیر میں بھارتی پیرا ملٹری فورس پر حملہ، 2 اہلکار ہلاک

کشمیر میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے قافلے پر حملے میں 2 اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہےکہ کشمیر میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے قافلے پر حملے میں 2 اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔

وادی کے ضلع پلوامہ میں کنڈی جھیل پل کا افتتاح ہونا تھا، تقریب کی حفاظت پر مامور سینٹرل ریزرو فورس کی گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے، ریسکیو اداروں نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ملٹری اسپتال منتقل کیا جہاں ایک اہلکار کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

حملے کے بعد بھارتی فوج اور کشمیری پولیس نے داخلی و خارجی علاقوں کو بند کر کے گھر گھر تلاشی کا عمل کا شروع کر دیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ حملے کے بعد افتتاحی تقریب کو معطل کردیا گیا۔

News ID 1903295

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha