4 اکتوبر، 2020، 11:29 AM

مائیک پومپیو نے اپنا ایشیاء کا دورہ مختصر کر دیا

مائیک پومپیو نے اپنا ایشیاء کا دورہ مختصر کر دیا

امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے اپنا براعظم ایشیاء کا دورہ مختصر کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے اپنا براعظم ایشیاء کا دورہ مختصر کر دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو رواں ہفتے اب صرف جاپان کا دورہ کریں گے، مائیک پومپیو کو جاپان کے بعد جنوبی کوریا اور منگولیا بھی جانا تھا۔

امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے اپنا ایشیاء کا دورہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کورونا وائرس کے باعث طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے مختصر کیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا 2 روز قبل کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔

News ID 1903271

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha