24 ستمبر، 2020، 10:56 AM

نائجیریا میں گیس ٹینکر میں دھماکے سے 28 افراد ہلاک

نائجیریا میں گیس ٹینکر میں دھماکے سے 28 افراد ہلاک

نائجیریا میں گیس ٹینکر میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں9 بچوں سمیت 28 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائجیریا میں گیس ٹینکر میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں9 بچوں سمیت 28 افراد ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق  دھماکے اور آتشزدگی کے باعث کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

روڈ سیفٹی ایجنسی کے ایک عہدیدار کے مطابق وسطی نائیجیریا کی ریاست میں گیس ٹینکر پھٹا جس کے بعد آگ لگ گئی۔

فیڈرل روڈ سیفٹی کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق واقعہ ہائی وے پر واقع ایک پیٹرول اسٹیشن کے سامنے پیش آیا۔

ریاستی گورنر کا کہنا ہےکہ حادثے میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے، ٹینکر میں آگ لگنے کے نتیجے میں متعدد گاڑیاں، املاک اور دیگر قیمتی سامان تباہ ہوگیا۔

News ID 1903123

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha