21 ستمبر، 2020، 8:41 PM

امریکہ کو ایران کے مقابلے میں منہ کی کھانی پڑی/ عالمی برادری نے امریکی پابندیوں کو رد کردیا

امریکہ کو ایران کے مقابلے میں منہ کی کھانی پڑی/ عالمی برادری نے امریکی پابندیوں کو رد کردیا

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے اقتدار میں آتے ہی ایران کے ساتھ ہونے والا ایٹمی معاہدہ ختم کر دیا تھا۔۔ امریکی حکومت کی کوشش تھی کہ اقوام متحدہ کی طرف سے ایران سے اٹھائی گئی پابندیاں دوبارہ لگا دی جائیں لیکن اس معاملے میں امریکہ کو منہ کی کھانی پڑی ہے۔

مہر خبررساں نے میل آن لائن کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے اقتدار میں آتے ہی ایران کے ساتھ ہونے والا ایٹمی معاہدہ ختم کر دیا تھا۔۔ امریکی حکومت کی کوشش تھی کہ اقوام متحدہ کی طرف سے ایران سے اٹھائی گئی پابندیاں دوبارہ لگا دی جائیں لیکن اس معاملے میں امریکہ کو منہ کی کھانی پڑی ہے۔

اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کی طرف سے ایران پر دوبارہ پابندیاں لگوانے کی کوشش امریکہ کو الٹی پڑ گئی ہے اور اسے عالمی سطح پر اس وقت تنہائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ امریکہ کے  اقدام کو اس کے اتحادی یورپی ممالک نے بھی رد کردیا جبکہ چين اور روس نے بھی امریکی اقدام کو عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی قراردیتے ہوئے رد کردیا ہے۔ یوں ایران نے ایک بار پھر امریکہ کی معاندانہ کوششوں کو ناکام بنادیا ہے اور امریکہ کو عالمی سطح تر تنہا کردیا ہے۔

        

اقوام متحدہ کے اراکین ممالک کی واضح اکثریت کی طرف سے دوبارہ ایران پر پابندیاں لگانے کی مخالفت کر دی گئی ہے اور امریکہ اس معاملے میں دنیا میں تنہارہ گیا ہے۔ اس کی کوشش تھی کہ اقوام متحدہ بھی دوبارہ ایران پر پابندیاں لگائے لیکن اس کی یہ کوشش الٹی اس کے گلے پڑ گئی ہے۔

News Code 1903075

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha