17 ستمبر، 2020، 5:58 PM

فلسطینیوں پر اسرائیل کے بھیانک جرائم میں خطےکے خائن عرب حکمراں برابر کے شریک ہیں

فلسطینیوں پر اسرائیل کے بھیانک جرائم میں خطےکے خائن عرب حکمراں برابر کے شریک ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اپنے ایک بیان میں خطے کے عرب حکمرانوں کو امریکی اور اسرائیلی غلام اور نوکر قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں پر اسرائیل کے بھیانک جرائم میں خطےکے خائن عرب حکمراں برابر کے شریک ہیں۔

مہر خبرررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرمحمد باقر قالیباف  نے اپنے ایک بیان میں خطے کے عرب حکمرانوں کو امریکی اور اسرائیلی غلام اور نوکر قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں پر اسرائیل کے بھیانک اور بہیمانہ  جرائم میں خطےکے خائن اور غدار عرب حکمراں برابر کے شریک ہیں۔

انھوں نے کہا کہ خطے کے عرب حکمرانوں نے پہلے فلسطینیوں کے ساتھ درپردہ خیانت کا سلسلہ جاری رکھا اور اب انھوں نے اسرائیل کے ساتھ براہ راست سفارتی تعلقات قائم کرکے اپنا مکروہ اور منافقانہ چہرہ نمایاں کردیا ہے۔

ایرانی اسپیکر نے کہا کہ اسلام اور مسلمانوں کو ہمیشہ منافق اور یزید صفت مسلمانوں نے نقصان پنہچایا اور آج بھی یزید اور معاویہ کے پیروکار ممالک اس دور کے یزید اور معاویہ یعنی امریکہ اور اسرائیل کے حامی و طرفدار ہیں۔

محمد باقر قالیباف نے مسلمانوں پر زوردیا کہ وہ اس دور کے یزیدی اور معاویائی فکر رکھنے والے منافق اور خيانت کار مسلمانوں سے دور رہیں ورنہ انھیں بھی دنیا اور آخرت میں ندامت اور پشیمانی کا سامنا کرنا پڑےگا۔

محمد باقر قالیباف نے کہا کہ اس دور کے سچے اہلسنت اور شیعہ دونوں فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ ہیں۔ اور فلسطین و بیت المقدس آج حق و باطل کی پہچان کا بہترین معیار اور نمونہ ہے۔

News ID 1902990

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha