12 ستمبر، 2020، 6:24 PM

یورپین یونین اور نیٹو کا بین الافغان مذاکرات کا خیر مقدم

یورپین یونین اور نیٹو کا بین الافغان مذاکرات کا خیر مقدم

یورپین یونین اور نیٹو نے قطر میں افغانستان کے متحارب گروپوں کے درمیان آج باہمی مذاکرات شروع ہونے کا خیرمقدم کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپین یونین اور نیٹو نے قطر میں افغانستان کے متحارب گروپوں کے درمیان آج باہمی مذاکرات شروع ہونے کا خیرمقدم کیا ہے۔  اس حوالے سے یورپین یونین کی جانب سے خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے ویڈیو اور نیٹو کے سیکٹری جنرل یین سٹولٹن برگ نے اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات جاری کئے ہیں۔

اپنے پیغامات میں انہوں نے اس عمل کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اب جبکہ باہمی مذاکرات شروع کرنے کی تمام شرائط پوری کی جا چکی ہیں تو ایسے میں مذاکرات میں شریک افغان حکومت اور طالبان امن کے حصول کے اس موقع کو ہاتھ سے نہ جانے دیں اور اس مذاکراتی عمل کو صحیح طریقے سے اپنا بنا لیں۔

News ID 1902890

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha