21 مئی، 2024، 8:14 PM

شہید صدر رئیسی نے مقننہ اور انتظامیہ کے درمیان ہماہنگی کے لئے پوری کوشش کی، باقر قالیباف

شہید صدر رئیسی نے مقننہ اور انتظامیہ کے درمیان ہماہنگی کے لئے پوری کوشش کی، باقر قالیباف

ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ شہید صدر رئیسی نے انتظامیہ اور مقننہ کے درمیان ہماہنگی ایجاد کرنے کے لئے پوری کوشش کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ خادم امام رضا علیہ السلام اور شہداء خدمت کے سالار شہید صدر رئیسی کے داغ فراقت میں ہمارا دل خون کے آنسو رورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید صدر نے مقننہ اور انتظامیہ کے درمیان ہماہنگی ایجاد کرنے کی پوری کوشش کی تاکہ عوام کی مشکلات حل کرنے پر توجہ دی جاسکے۔ اس دوران پارلیمنٹ نے بھی انتظامیہ کے تعاون سے عوامی مسائل کرنے کی کوشش کی۔

قالیباف نے کہا کہ عوام کی پرخلوص اور بے لوث خدمت کی وجہ سے اللہ کے نزدیک شہید صدر رئیسی کے درجات بلند ہیں۔ آج رہبر معظم اور ایرانی عوام کی دعاؤں کی بدولت شہید صدر حضرت امام رضا علیہ السلام کے دسترخوان پر مہمان ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہید صدر رئیسی کے فخر کے لئے یہی بات کافی ہے کہ ان کی حکومت کا آغاز عشرہ کرامت کے دوران ہوا اور عشرہ کرامت کے دوران ہی انہوں نے جام شہادت نوش کیا۔

News ID 1924130

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha