4 ستمبر، 2020، 8:23 PM

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی پر حملے میں 2 اہلکار ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی پر حملے میں 2 اہلکار ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی پر حملے میں میجر اور اسپیشل پولیس فورس کا ایک اہلکار ہلاک اور ایک کانسٹبل زخمی ہوگیا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی پر حملے میں میجر اور اسپیشل پولیس فورس کا ایک اہلکار ہلاک اور ایک کانسٹبل زخمی ہوگیا ۔ جب کہ اسی علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے دو افراد کو گولیاں مار کر ہلاک  کردیا۔

اطلاعات  کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا کے علاقے یادی پورہ کے ایک گاؤں میں بھارتی فوج کے قافلے میں پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں اسپیشل پولیس فورس کے آفیسر سمیت 92 آر آر بٹالین کے میجر بھی ہلاک ہوگئے جب کہ ایک پولیس کانسٹیبل زخمی ہوا ہے۔

اسی علاقے میں بھارتی فوج نے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا اور دو  افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔ بھارتی فوج نے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے لاشوں کو لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کردیا۔

News Code 1902723

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha