3 ستمبر، 2020، 3:55 PM

ہندوستان کے وزیراعظم کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک

ہندوستان کے وزیراعظم کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک

ہندوستان کے وزیراعظم نریندرا مودی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپرس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے وزیراعظم  نریندرا مودی کا  ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا ہے جس کی تصدیق  ٹوئٹر کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔ ہیک ہونے والے اکاؤنٹ پر 25 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں اور یہ ان کا ذاتی اکاؤنٹ ہے۔ ٹوئٹر کے ترجمان نے کہا کہ ہم اس متعلق تحقیقات کررہے ہیں اور اکاؤنٹ کومحفوظ بنانے کے لیے اقدامات بھی اٹھا رہے ہیں تاہم بھارتی وزیراعظم کے اکاؤنٹ ہیک ہونے اورکچھ عرصے قبل اہم شخصیات کے اکاؤنٹس ہیک ہونے کے درمیان کوئی تعلق نظر نہیں۔ ہیکرنے مودی کے اکاؤنٹ کرکے کرپٹوکرنسی ’بٹ کوائن‘ کے ذریعے وزیراعظم کے قومی ریلیف فنڈ میں عطیہ کرنے کو کہا تاہم بعد میں یہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی گئی۔ واضح رہے کہ جولائی کے ماہ میں بھی دنیا کی معروف شخصیات بل گیٹس، اوباما، جو بائڈن اور ایلن مسک ، ایپل کمپنی کے اکاؤنٹ  سمیت نامور سیاست دانوں، ارب پتی اداکاروں اور ٹیکنالوجی کے بڑے ناموں کے اکاؤنٹس ہیک کرکے عوام کے لاکھوں ڈالرز لوٹ لیے تھے۔

News Code 1902697

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha