3 ستمبر، 2020، 11:18 AM

محمد بن سلمان اور جیرڈ کوشنر کی اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کے سلسلے میں گفتگو

محمد بن سلمان اور جیرڈ کوشنر کی اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کے سلسلے میں گفتگو

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان سفارتی معاہدے میں اہم کردار ادا کرنے والے صدر ٹرمپ کے مشیر اور داماد جیرڈ کوشنر نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات میں سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات بحال کرنے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان سفارتی معاہدے میں اہم کردار ادا کرنے والے صدر ٹرمپ کے مشیر اور داماد جیرڈ کوشنر نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات میں سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات بحال کرنے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد پہلی کمرشل پرواز کے ذریعے ابوظہبی پہنچنے والے امریکی صدر کے مشیر اور ان کی بیٹی ایوانکا کے یہودی شوہر جیرڈ کوشنر اماراتی شہزادوں سے ملاقات کے بعد سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان اور امریکی صدر کے مشیر جیرڈ کوشنر کے درمیان ملاقات میں سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات برقرار کرنے،  علاقائی استحکام، دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر ٹرمپ کے مشیر جیرڈ کوشنر نے کہا کہ میں سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ اس نے اسرائیل اور امارات کے درمیان پروازوں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دیدی ہے۔ میں سعودی عرب کا احسان مند ہوں ۔  ذرائع کے مطابق جیرڈ کوشنر کی سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان  کے ساتھ ملاقات کے بعد سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان بھی سفارتی تعلقات کی راہیں ہموار ہوگئي ہیں اب صرف سرکاری سطح پر اعلان کرنا باقی رہ گيا ہے۔

News Code 1902691

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha