21 اگست، 2020، 7:43 PM

برازیل میں کورونا وائرس نے 1 لاکھ 12 ہزارسے زائد افراد ہلاک

برازیل میں کورونا وائرس نے 1 لاکھ 12 ہزارسے زائد افراد ہلاک

برازیل میں کورونا وائرس نے 1 لاکھ 12 ہزار423 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 35 لاکھ 5 ہزار 97 تک جا پہنچی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل میں کورونا وائرس نے 1 لاکھ 12 ہزار423  افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 35 لاکھ 5 ہزار 97 تک جا پہنچی ہے۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے برازیل دوسرے نمبر پر ہے ۔

پیرو میں کورونا کے باعث 27 ہزار 34 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 5 لاکھ 67 ہزار 59 رپورٹ ہوئے ہیں۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 59 ہزار 106 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 5 لاکھ 43 ہزار 806 ہو گئے۔

کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 16 ہزار 183 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 13 ہزار 183 ہو چکی ہے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 28 ہزار 813 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 4 لاکھ 4 ہزار 229 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار 671 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 3 لاکھ 91 ہزار 849 ہو گئے۔

News ID 1902433

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha