7 اگست، 2020، 6:16 PM

پاکستان میں پنجاب اسمبلی میں نام نہاد تحفظ بنیاد اسلام بل کیخلاف احتجاج

پاکستان میں پنجاب اسمبلی میں نام نہاد تحفظ بنیاد اسلام بل کیخلاف احتجاج

پاکستان کے صوبہ پنجاب کی صوبائی اسمبلی میں حال ہی میں منظور ہونے والے نام نہاد تحفظ بنیاد اسلام بل کیخلاف صوبائی وزرا سمیت حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے زبردست احتجاج کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کی صوبائی اسمبلی میں حال ہی میں منظور ہونے والے نام نہاد تحفظ بنیاد اسلام بل کیخلاف صوبائی وزرا سمیت حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے زبردست احتجاج کیا ہے۔ ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری کی زیرصدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں نام نہاد تحفظ بنیاد اسلام بل کا معاملہ زیر بحث آیا تو حکومتی اور اپوزیشن ارکان دونوں نے بل کو واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔ صوبائی وزیر بھی بل کے خلاف احتجاجاً کھڑے ہوگئے۔

صوبائی وزیر سید حسین جہانیاں گردیزی نے بل پر شدید اعتراضات اٹھائے۔ ن لیگ کے پیر اشرف رسول نے کہا کہ بل کو شہزاد اکبر کے کہنے پر اسمبلی سے منظور کرایا گیا۔

تحریک انصاف کے رکن سید یاور عباس بخاری نے نام نہاد تحفظ بنیاد اسلام بل کی حمایت کرنے پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ اس بل سے پاکستان میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا ہوگی۔ پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے بھی بل سے لاتعلقی کا اعلان کیا۔

احتجاج کرنے والے ارکان نے کہا کہ بل کو واپس اسمبلی میں لایا جائے، اس بل کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

News ID 1902125

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha