مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران مزید 2 افراد کو علیحدگی پسند قراردیکر ہلاک کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق کشمیر کے ضلع راجوری میں سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے دو افراد کو ہلاک کردیا جب کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا۔ مقبوضہ کشمیر انتظامیہ کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں افراد علیحدگی پسند تھے۔
آپ کا تبصرہ