20 جولائی، 2020، 12:35 PM

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 6 لاکھ 8ہزار 942 افراد تک پہنچ گئیں

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 6 لاکھ 8ہزار 942 افراد تک پہنچ گئیں

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 46لاکھ 45ہزار 949تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاکتیں 6 لاکھ 8ہزار 942ہو گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 46لاکھ 45ہزار 949تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاکتیں 6 لاکھ 8ہزار 942ہو گئی ہیں۔ کورونا وائرس کی موذی وباء نے دنیا بھر میں مسلسل اپنے خونخوار پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 53لاکھ 54مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 60 ہزار 73 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 87لاکھ 36ہزار 953مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ اب تک  کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

News Code 1901713

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha