12 جولائی، 2020، 9:26 AM

یمن کی نصف سے زائد آبادی کے پاس کھانے کی کوئی چیز نہیں

یمن کی نصف سے زائد آبادی کے پاس کھانے کی کوئی چیز نہیں

عالمی ریڈکراس ادارے نے یمن کے نہتے عربوں کے خلاف سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ اور یمن کے محاصرے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کی نصف سے زائد آبادی کے پاس کھانے کی کوئی چیز نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عالمی ریڈکراس نے یمن کے نہتے عربوں کے خلاف سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ اور یمن کے محاصرے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کی نصف سے زائد آبادی کے پاس کھانے کی کوئی چیز نہیں ہے۔

عالمی ریڈ کراس  ادارے کے حکام کا کہنا ہے کہ 66 فیصد یمنی شہریوں کے پاس کھانے کی کوئی چیز نہیں ہے ، ان میں سے 11 فیصد کو شدید غذائی قلت اور بحران کا سامنا ہے ۔ عالمی ریڈکراس کے مطابق 64 فیصد یمنی شہری طبی خدمات اور سہولیات  سے محروم ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یمن کی 30 ملین آبادی کو گذشتہ 5 برسوں سے سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کا سامنا ہے ۔ سعودی عرب نے دس ممالک کے ہمراہ یمن پر بہیمانہ جنگ مسلط کررکھی ہے۔ سعودی عرب نے اس جنگ میں 458 ہزار مکانات ، 375 اسپتالز ، 351 فیکٹریوں اور 736 غذائی مراکز کو تباہ کردیا ہے جبکہ اس جنگ میں ہزاروں یمنی شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

News ID 1901526

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha