6 جولائی، 2020، 7:21 PM

امریکہ میں دو طیارے فضاء میں ٹکرا نے سے 2 افراد ہلاک

امریکہ میں دو طیارے فضاء میں ٹکرا نے سے 2 افراد ہلاک

امریکی ریاست ایڈاہو میں دو طیارے فضاء میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ دیگر 6لاپتہ افراد کی موت کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست ایڈاہو میں دو طیارے فضاء میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ دیگر 6لاپتہ افراد کی موت کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ کوٹینائی کاؤنٹی ،ایڈواہوکے عہدیدار ریان ہیگنز کا کہنا ہے کہ حادثہ شہرکوئیر ڈالین کی جھیل کے اوپر پیش آیا، جہاں طیارے ٹکرا کرجھیل میں گر کر ڈوب گئے ہیں۔ حادثے کا شکار طیاروں سے 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں جبکہ 6 دیگر لاپتہ افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، طیاروں کےآپس میں ٹکرانے کا سبب تاحال معلوم نہیں ہوسکا ہے۔ ترجمان فیڈرل ایوی ایشن کا کہناہے کہ حادثے کا شکار طیاروں میں سے ایک سیسنا 206 طیارہ تھا، فیڈرل ایوی ایشن اینڈمنسٹریشن اور نیشنل ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ واقعےکی تحقیقات کر رہے ہیں ۔

News Code 1901401

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha