پاکستان اور بھارتی فوجیوں کے درمیان ایل او سی پر فائرنگ کا تبادلہ

پاکستان اور بھارت کے فوجیوں کے درمیان کشمیر کے سرحدی علاقہ میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، فائرنگ کے نتیجے میں سرحد کے دو طرف متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی اور پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے فوجیوں کے درمیان کشمیر کے سرحدی علاقہ میں  فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، فائرنگ کے نتیجے میں سرحد کے دو طرف متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پاکستانی فوج کے رابطہ عامہ " آئی ایس پی آر " کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں  چند شہری زخمی ہوئے ہیں ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے بٹل سیکٹر پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد شہری شدید زخمی ہوگئے جب کہ پاک فوج نے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا۔ ادھر بھارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی فوجیوں کی فائرنگ سے متعدد شہری زخمی ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ لائن اف کنٹرول پر بھارت اور پاکستان کے فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔

News Code 1901384

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • CN 10:32 - 2020/07/06
      0 0
      ہندوستانیوں نے چینیوں سے لڑنے کی ہمت کیوں نہیں کی؟