مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپان کے جنوبی علاقوں میں طوفانی بارشوں سے بڑی تباہی پھیلنے کے نتیجے میں متعدد افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ جاپانی ذرائع کے مطابق دریا کا بند ٹوٹنے سے پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے، جبکہ دریا پر بنا پُل سیلابی ریلے میں بہہ گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوکیو میں 92 ہزار سے زائد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
جاپانی میڈیا کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث جمع ہوجانے والے پانی میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
آپ کا تبصرہ