برطانیہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 44 ہزار 198 ہوگئی

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 44 ہزار 198 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 84 ہزار 900 ہو چکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 44 ہزار 198 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 84 ہزار 900 ہو چکی ہے۔

ادھرپیرو میں کورونا وائرس کے باعث 10 ہزار 412 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 2 لاکھ 99 ہزار 80 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 97 ہزار 625 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 28 ہزار 385 ہو گئیں۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 192 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 2 لاکھ 91 ہزار 847 ہو گئے۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 30 ہزار 366 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 2 لاکھ 52 ہزار 165 ہو گئے۔ اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 34 ہزار 854 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 41 ہزار 419 رپورٹ ہوئے ہیں۔

News Code 1901376

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 6 =