بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 19 ہزار سے زائد ہوگئی

بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر ہے، جہاں کورونا وائرس سے 19 ہزار 279 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 73 ہزار 904 ہو گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر ہے، جہاں کورونا وائرس سے 19 ہزار 279 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 73 ہزار 904 ہو گئی ہے۔ ادھر کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 78 ہزار 376 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 64 ہزار 365 زندگیاں نگل چکا ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 10 ہزار 27 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 74 ہزار 515 ہو چکی ہے۔

News Code 1901373

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha