5 جولائی، 2020، 11:34 AM

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 13 لاکھ 86 ہزار سے زائد ہوگئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 13 لاکھ 86 ہزار سے زائد ہوگئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 13 لاکھ 86 ہزار 560 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 33 ہزار 581 ہو گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 13 لاکھ 86 ہزار 560 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 33 ہزار 581 ہو گئی ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی موذی وباء نے مسلسل اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 44 لاکھ 7 ہزار 922 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 58 ہزار 486 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 64 لاکھ 45 ہزار 57 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

News ID 1901370

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha