2 جولائی، 2020، 12:10 PM

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 5 لاکھ 18 ہزار 968 ہو گئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 5 لاکھ 18 ہزار 968 ہو گئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 8 لاکھ 5 ہزار 108 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاکتیں 5 لاک

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 8 لاکھ 5 ہزار 108 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس  سے ہلاکتیں 5 لاکھ 18 ہزار 968 ہو گئی ہیں۔

دنیا بھر میں ایک ہی دن میں کورونا کیسز کا نیا ریکارڈ اس وقت قائم ہو گیا، جب 1 لاکھ 96 ہزار 901 نئے کورونا مریض سامنے آ گئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں امریکہ میں 51 ہزار اور برازیل میں 44 ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 8 لاکھ 5 ہزار 108 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 18 ہزار 968 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 42 لاکھ 57 ہزار 841 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 57 ہزار 959 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 60 لاکھ 28 ہزار 299 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی موذی وباء نے مسلسل اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

News ID 1901307

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha