2 جولائی، 2020، 11:58 AM

امریکی صدر کا کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر ایک مرتبہ پھر چین پر برہمی کا اظہار

امریکی صدر کا کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر ایک مرتبہ پھر چین پر برہمی کا اظہار

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ عالمی سطح پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر ایک مرتبہ پھر چین پر برہم ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ عالمی سطح پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر ایک مرتبہ پھر چین پر برہم ہوگئے۔  صدر ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کورونا وبا پوری دنیا میں پھیل گئی ہے اور اس نے امریکہ کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں جب کورونا وائرس سے ہلاکتوں کو دیکھتا ہوں تو مجھے چین پر شدید غصہ آتا ہے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس کی وبا سامنے آنے کے بعد سے لے کر مختلف مواقع پر چین کو شدید تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔ جبکہ وہ پہلے کورونا وائرس کا انکار اور مذاق اڑاتے تھے۔ ایک مرتبہ امریکی صدر نے کورونا وائرس کو چینی وائرس کہہ دیا تھا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ امریکہ  متاثر ہوا ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 1 لاکھ 30 ہزار 123 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 27 لاکھ 27 ہزار 996 ہو چکی ہے۔

News ID 1901304

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha