مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شہید نسیم افغانی کا پیکر پاک مشہد مقدس کے ہاشمی نژاد ايئر پورٹ پر پہنچ گيا ہے۔ جہاں مشہد مقدس کے اعلی حکام ، شہداء کے اہلخآنہ اور افغانستان کے شہریوں نے اس عظیم الشان شہید کے پیکر پاک کا استقبال کیا۔ شہید نسیم افغانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے سلسلے میں حرم رضوی کے امام خمینی (رہ) رواق میں اعلی حکام اور خادمین حرم رضوی کی موجودگي میں ایک تقریب آج سہ پہن منعقد کی جائےگی ۔ شہید نسیم کے اہلخانہ بمباری کے دوران افغنستان کے ہزارہ علاقہ میں شہید ہوگئے تھے لہذا رہبر معظم انقلاب اسلامی کے حکم سے شہید نسیم کو حرم رضوی کے صحن ازادی میں منگل کے دن سپردخاک کردیا جائےگا۔ شہید نسیم کے پیکر پاک کی حال ہی میں تلاش اور شناخت کی گئی ہے۔

شہید نسیم افغانی کا پیکر پاک مشہد مقدس کے ہاشمی نژاد ايئر پورٹ پر پہنچ گيا ہے۔
News ID 1901231
آپ کا تبصرہ