مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس بھر میں کورونا وائرس کے باوجود بھی بلدیاتی انتخابات کے دوسرے راؤنڈ کے لیے پولنگ کا سلسلہ صبح سے جاری ہے۔
فرانس میں صبح سے پولنگ کا سلسلہ سست روی کا شکار تھا لیکن اب کچھ رفتار تیز ہوئی ہے۔ کوروناوائرس وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کے باعث دوسرا راؤنڈ مارچ میں ملتوی کر دیا گیا تھا۔
پولنگ اسٹیشن پر احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جارہا ہے جبکہ پولنگ آٹھ بجے تک جاری رہے گی۔
آپ کا تبصرہ