27 جون، 2020، 2:37 PM

ترکی میں 2016ء کی ناکام بغاوت میںم لوث 121 افراد کو عمر قید کی سزا

ترکی میں 2016ء کی ناکام بغاوت میںم لوث 121 افراد کو عمر قید کی سزا

ترکی کے دارالحکومت انقرہ کی عدالت نے ترکی میں 2016ء کی ناکام بغاوت میںم لوث 121 افراد کو عمر قید کی سزا سنادی ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے دارالحکومت انقرہ کی عدالت نے ترکی میں 2016ء کی ناکام بغاوت میںم لوث 121 افراد کو عمر قید کی سزا سنادی ہے ۔ ذرائع کے مطابق انقرہ کی عدالت نے قانون کی خلاف ورزی کے جرم میں 121 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ صدررجب طیب اردوغان کی حکومت کے خلاف 2016ء کی ناکام بغاوت میں 248 افراد مارے گئے تھے۔ ترک وزیراعظم کے مطابق ناکام بغاوت سے متعلق 289 میں سے 15 کیسز پر ٹرائل جاری ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے 3 ماہ سے ٹرائل معطل تھے، جن کا رواں ماہ دوبارہ آغاز کردیا گیا ہے۔

News ID 1901198

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha