24 جون، 2020، 12:16 PM

امارات نے پاکستان کے لئے اپنی پروازیں معطل کردیں

امارات نے پاکستان کے لئے اپنی پروازیں معطل کردیں

متحدہ عرب امارات کی ایئر لائن نے پاکستان کے لیے اپنی پروازیں 10 دن کے لیے معطل کردی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی ایئر لائن نے پاکستان کے لیے اپنی پروازیں 10 دن کے لیے معطل کردی ہیں۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق امارات ایئرلائن (ایمیرٹس ) نے پاکستان کے لیے اپنی پروازیں عارضی طور پر 10 دن کے لیے معطل کی ہیں۔

کراچی سے آج آخری پرواز ای کے 607 دبئی کے لیے روانہ ہوگی، ایئر لائن ذرائع کے مطابق کم مسافروں کے باعث اخراجات پورے نہیں ہو رہے ہیں۔

ایئر لائن ذرائع کا کہنا ہے کہ 3 جولائی کے بعد دوبارہ جائزہ لیکر ہاکستان کے لیے پروازیں شروع کرنے پر غورکیا جائے گا۔

News ID 1901120

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha