یمنی فورسز کا سعودی عرب کے بھیانک حملوں کا منہ توڑ جواب / سعودیہ کے اندر کارروائی

یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کی یمن کے نہتے عربوں کے خلاف بربریت اور جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے سعودی عرب کے اندر بڑے پمیانے پر فوجی کارروائی کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کی یمن کے نہتے عربوں کے خلاف بربریت اور جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے سعودی عرب کے اندر بڑے پمیانے پر فوجی کارروائی کی ہے۔ یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ ہم نے سعودی رعب کے اندر بڑی فوجی کارروائی کا آغاز کیا ہے ۔ یحیی سریع نے کہا کہ ہم اس فوجی کارروائی کے بارے میں عنقریب عوام کو آگاہ کریں گے۔

ادھر سعودی عرب کے ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے قریب دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

سعودی ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا ہے کہ سعودی عرب کے اینٹی ائیر کرافٹ نے یمن کے ڈرون حملوں کا مقابلہ کیا ہے۔ ابھی تک اس دھماکے کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

اطلاعات کے مطابق ،یمنی تنظیم  انصار اللہ نے گذشتہ رات میزائل اور ڈرون حملوں سے ریاض ، نجران ، جیزان ، خمیس مشیط اور  مأرب کو نشانہ بنایا ہے۔

News Code 1901107

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 3 =