دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 91 لاکھ 88 ہزار سے زائد ہوگئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 91 لاکھ 88 ہزار 363 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاکتیں 4 لاکھ 74 ہزار 339 ہو گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 91 لاکھ 88 ہزار 363 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاکتیں 4 لاکھ 74 ہزار 339 ہو گئی ہیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 37 لاکھ 76 ہزار 742 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 57 ہزار 888 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 49 لاکھ 37 ہزار 282 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی موذی وباء نے مسلسل اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔ امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

News Code 1901103

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 3 =