برطانیہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 42 ہزار 647 ہوگئی

برطانیہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 42 ہزار 647 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 5 ہزار 289 ہو چکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 42 ہزار 647 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 5 ہزار 289 ہو چکی ہے۔

ادھراسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 93 ہزار 584 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 28 ہزار 324 ہو گئیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 34 ہزار 657 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 38 ہزار 720 رپورٹ ہوئے ہیں۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 8 ہزار 969 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 92 ہزار 119 ہو گئے۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 663 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 60 ہزار 750 ہو گئے۔

News Code 1901099

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 13 =