مہر خبررساں ایجنسی نے واس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک 1 ہزار 307 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 61 ہزار 5 تک پہنچ گئی ہے۔
ادھر چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 418 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس اتنی تیزی سے پھیل رہا ہے کہ مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی ممالک کی فہرست میں پاکستان 14 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے نئے 3 ہزار 946 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس موذی وباء کے ہاتھوں مزید 105 افراد لقمۂ اجل بن گئے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 85 ہزار 34 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے ہلاک ہونے والے افراد کی کُل تعداد 3 ہزار 695 تک جا پہنچی ہے۔
آپ کا تبصرہ