21 جون، 2020، 6:57 PM

برازیل میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 50 ہزار سے زائد ہوگئی

برازیل میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 50 ہزار سے زائد ہوگئی

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 70 ہزار 139 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 50 ہزار 58 افراد تک پہنچ گئي ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 70 ہزار 139 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد  50 ہزار 58 افراد تک پہنچ گئي ہے۔

ادھربرطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 42 ہزار 589 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 3 ہزار 110 ہو چکی ہے۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 93 ہزار 18 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 28 ہزار 322 ہو گئیں۔

پیرو میں کورونا وائرس کے باعث 7 ہزار 861 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 2 لاکھ 51 ہزار 338 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 34 ہزار 610 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 38 ہزار 275 رپورٹ ہوئے ہیں۔

News ID 1901059

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha