11 جون، 2020، 12:11 PM

پاکستانی فوج کے سربراہ کی بل گیٹس کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو

پاکستانی فوج کے سربراہ کی بل گیٹس کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو

پاکستانی فوج کے سربراہ میجر جنرل قمر جاوید باجوہ اور مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس نے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ میجر جنرل قمر جاوید باجوہ اور مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس نے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ  تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ٹیلیفونک رابطے میں پاکستان میں پولیو کی روک تھام کے لیے اقدامات پر گفتگو کی گئی۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس وبا کے باوجود آئندہ چند ہفتوں میں انسدادپولیومہم شروع کی جائےگی۔ انسداد پولیو مہم کےورکرزکوروناوبا کی روک تھام میں بھی پیش پیش ہیں۔ صحت عامہ کےحوالےسےفوج اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ یہ پاک فوج کی  قومی ذمہ داری ہے۔

اطلاعات  کے مطابق  کوروناوائرس کےحوالےسےآگاہی کی فراہمی اورٹیکنالوجی کےاستعمال پربھی بات چیت ہوئی اور کورونا وائرس کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔  اس موقع پر بل گیٹس کا کہنا تھا کہ پاک فوج سکیورٹی اور مانیٹرنگ کے حوالے سے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

News Code 1900821

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha