امریکہ نے ونزوئلا کی پوری قوم کو نشانہ بنایا ہے

ونزوئلا کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ نے ونزوئلا کی پوری قوم کو نشانہ بنایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ونزوئلا  کے وزیر خارجہ جارج ایریزا نےٹوئیٹر پر اپنے ایک بیان میں  کہا ہے کہ امریکہ نے ونزوئلا کی پوری قوم کو نشانہ بنایا ہے۔ ونزوئلا کے وزیر خارجہ نے تیل لوڈ کرنے کے لئے آئل ٹینکروں کے ونزوئلا میں داخلے پر پابندی سے متعلق امریکی اقدام کو ونزوئلا کی پوری قوم پر حملے سے تعبیر کیا ہے۔

اطلاعات  کے مطابق ونزوئلا کے وزیر خارجہ نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنے ایک ٹوئٹ میں تیل لوڈ کرنے کے لئے آئل ٹینکروں کے ونزوئلا میں داخلے پر پابندی سے متعلق امریکی اقدام کو وینزویلا کی پوری قوم پر حملے اور اس سے دشمنی برتنے سے تعبیر کیا ہے۔

انہوں نے ٹوئٹ کیا ہے کہ امریکہ اس قسم کے اقدامات کے ذریعہ ونزوئلا کی معیشت کو تباہ کرنا چاہتا ہے جبکہ دوسری طرف کورونا نے بھی ونزوئلا کے معاشی حالات پر منفی اثرات مرتب کئے ہیں۔

رائٹرز کے مطابق  کم از کم دو آئل ٹینکر جو ونزوئلا سے خام تیل لوڈ کرنے کے لئے روانہ ہوئے تھے اپنے راستے سے واپس لوٹ گئے اور تیل بردار دسیوں دیگر بحری جہازوں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کئے جانے کے امریکی اعلان کے بعد تین اور تیل بردار بحری جہاز وینزویلا کے سمندر سے دور ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی دھمکیوں کے باوجود ایران نے اپنے پانچ تیل بردار بحری جہازوں کو آبنائے جبل الطارق اور آزاد سمندری راستوں سے ونزوئلا روانہ کیا اور ایران کے یہ سارے تیل بردار بحری جہاز یکے بعد دیگرے ونزوئلا کی سواحل پر لنگرانداز ہوئے۔

News Code 1900811

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha