افغانستان میں امریکی فوج کے طالبان پر فضائی حملے

افغانستان میں امریکی فوج کے ترجمان کرنل سونی لیگیٹ نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے افغانستان کے صوبہ فراح اور قندھارمیں طالبان پرفضائی حملے کئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائ‏ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں امریکی فوج کے ترجمان کرنل سونی لیگیٹ نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے افغانستان کے صوبہ فراح اور قندھارمیں طالبان پرفضائی حملے کئے ہیں۔ امریکی فوج کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں مزید کہا کہ صوبے فراح میں فضائی حملہ رات کو جبکہ قندھار میں آج دوپہر کو کیا گیا۔

 ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی فوج نے دونوں فضائی حملے طالبان کے افغان فورسز پر حملے ناکام بنانے کیلئے کیے، دونوں فریقین امن عمل کیلئے تشدد میں کمی کریں۔ ترجمان امریکی فوج نے کہا کہ عید کے بعد طالبان کیخلاف یہ پہلے امریکی حملے ہیں۔

News Code 1900707

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 12 =