پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1 ہزار 878 ہوگئی

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 90 ہزارسے زائد ہو گئی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے ہلاک ہونے والے افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 878 ہو گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 90 ہزارسے زائد ہو گئی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے ہلاک ہونے والے افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 878 ہو گئی ہے۔ پاکستان میں ناصرف کورونا کیسز کی تعداد میں بلکہ اس سے اموات میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے 4 ہزار 896 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ مزید 68 مریض انتقال کر گئے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 56 ہزار 213 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 31 ہزار 198 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے دیگر صوبوں سے زیادہ یعنی 33 ہزار 536 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 575 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 33 ہزار 144 ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں دوسرے صوبوں سے زیادہ یعنی 629 ہو گئی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 11 ہزار 890 ہو چکی ہے جبکہ اموات 521 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 5 ہزار 582 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 53 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 3 ہزار 946 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 41 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 852 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 12 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 299 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 7 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔

News Code 1900695

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 8 =