مہر خبررساں ایجنسی نے سعودی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں سعود بن عبداللّٰہ بن فیصل بن عبدالعزیز کا انتقال ہوگیا ہے۔ سعودی عرب کے دیوان شاہی کی جانب سے جمعرات کو جاری ہونے والے ایک اعلامیہ کے مطابق شہزادہ سعود بن عبداللّٰہ بن فیصل بن عبدالعزیز انتقال کر گئے ہیں۔
دیوان شاہی کے اعلامیہ کے مطابق شاہی خاندان کے رکن کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ ریاض میں ادا کی جائے گی۔
آپ کا تبصرہ