امریکہ نے ایرانی ڈاکٹر مجید طاہری کو آزاد کردیا

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایرانی سائنسداں سیروس عسکری کی رہائي کے بعد ایرانی ڈاکٹر مجید طاہری کو بھی آزاد کردیا ہے جبکہ ایران نے بھی امریکی نیوی اہلکار مائیکل وائٹ کو رہا کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں  کہا ہے کہ امریکہ نے ایرانی سائنسداں سیروس عسکری کی رہائي کے بعد ایرانی ڈاکٹر مجید طاہری کو بھی آزاد کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ نے ایرانی ڈاکٹر مجید طاہری کو ایران کے خلاف امریکی اقتصادی پابندیوں کو نقض کرنے کے الزام میں 16 ماہ قبل گرفتار کیا تھا۔ ادھر فیکس نیوز نے جمعرات کو امریکی وزارت خارجہ کے حوالے سے  اعلان کیا تھا کہ امریکہ مجید طاہری کو عنقریب آزاد کردے گا۔  ذرائع کے مطابق ایران نے بھی اپنے شہری مجید طاہری کے بدلے امریکی نیوی اہلکار مائیکل ری وائٹ کو آزاد کردیا ہے جسے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گيا تھا۔ امریکہ نے اس سے قبل منگل کے دن ایرانی سائنسداں سیروس عسکری کو بھی اپنی قید سے رہا کردیا تھا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے قیدیوں کے تبادلے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح امریکہ کے ساتھ باقی قیدیوں کے تبادلے کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔

News Code 1900687

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 8 =