مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائی ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تھائی لینڈ میں کورونا وائرس کے باعث لگائی گئی ایمرجنسی کو 30 جون تک بڑھا دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق تھائی لینڈ میں مارچ کے آخر میں ایمرجنسی کا نفاذ کیا گیا تھا۔ تھائی لینڈ میں کورونا کیسز کی تعداد 3 ہزار 45 ہے جبکہ وہاں اب تک 57 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ چین کے بعد سب سے پہلے تھائی لینڈ میں ہی کورونا کا کیس رپورٹ ہوا تھا۔
تھائی لینڈ میں کورونا وائرس کے باعث لگائی گئی ایمرجنسی کو 30 جون تک بڑھا دیا گیا ہے۔
News ID 1900478
آپ کا تبصرہ