26 مئی، 2020، 6:00 PM

نیوزی لینڈ میں وزیراعظم کے لائیو انٹرویو کے دوران زلزلے کے جھٹکے

نیوزی لینڈ میں وزیراعظم کے لائیو انٹرویو کے دوران زلزلے کے جھٹکے

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا انٹرویو براہ راست ٹیلی وژن پر نشر کیا جا رہا تھا کہ اس دوران اچانک زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا انٹرویو براہ راست ٹیلی وژن پر نشر کیا جا رہا تھا کہ اس دوران اچانک زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ تاہم جسینڈا آرڈن نے مضبوط اعصاب والی خاتون کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے جذبات کو قابو میں رکھا۔

اطلاعات کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن ویلنگٹن میں پارلیمنٹ بلڈنگ میں ویڈیو کال پر انٹرویو دے رہی تھیں کہ اچانک 5.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں سے در و دیوار ہلنے لگے جو ویڈیو میں واضح نظر بھی آرہا تھا۔

نیوزی لینڈ وزیراعظم اس دوران مطمئن نظر آئیں، چھت کی جانب دیکھا اور مسکراتے ہوئے کہا کہ ابھی ابھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے، ہم سب یہاں ٹھیک ہیں اور میں کسی جھولتی لائٹ کے نیچے نہیں بلکہ میں محفوظ مقام پر ہوں۔

News Code 1900469

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha