مہر خبررساں ایجنسی نے رائثرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 36 ہزار 42 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 50 ہزار 908 ہو گئی۔
اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 32 ہزار 486 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 28 ہزار 6 رپورٹ ہوئے ہیں۔
فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 28 ہزار 215 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 81 ہزار 826 ہو گئے۔
جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 8 ہزار 309 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 79 ہزار 21 ہو گئے۔
ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 249 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 53 ہزار 548 ہو گئے۔
آپ کا تبصرہ