مہر خبررساں ایجنسی نے نیویارک ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 96 ہزار 354 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس سے مہلک وباء میں مبتلا افراد کی مجموعی تعداد 16 لاکھ 20 ہزار 902 ہو چکی ہے۔ امریکہ کے اسپتالوں میں 11 لاکھ 42 ہزار 379 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 17 ہزار 902 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 82 ہزار 169 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
امریکہ اب تک کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے جہاں کورونا مریضوں اور اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد دنیا کے تمام ممالک کی نسبت سب سے زیادہ ہے۔
آپ کا تبصرہ